اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سیلاب سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فنانس اور ایف بی آر کی ٹیم نے مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار پیش کئے، شرکاء کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، اسحاق ڈار نے چینی کے حوالے سے اور کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے اجلاسوں کی بھی صدارت کی ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے وزارت خارجہ میں چینی کے سٹاک کی صورتحال اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔