• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ کیخلاف انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ آج سے شروع

اسلام آباد (صالح ظافر) معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ کیخلاف انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ آج سے شروع۔ تفصیلات کے مطابق معزول بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دو دیگر کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر دائر کیس میں دلائل آج (اتوار) کو ڈھاکہ میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں شروع ہوں گے۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 میں ذلت آمیز برطرفی کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، پر ایک ’’اشتہاری مجرم‘‘ کے طور پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ دلائل کی تکمیل کے بعد یہ کیس فیصلے کے لیے تیار ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید