کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور سرکل کے پانچ تفتیشی افسران کا 15 یوم سے دفتر میں نہ انے اور اپنے موبائل فونز بند رکھنے کے باعث سرکل میں درج انکوائریاں اور مقدمات کی تحقیقات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مذکورہ افسران کے پاس ان لائن بیٹنگ کے یوٹیوبرز کے خلاف کئی انوائریاں اور مقدمات کی تحقیقات ہیں۔