• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ، اس اقدام سے پاکستان میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور مہارت شامل ہوگی۔ ترکیہ کی نیشنل ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان میں آفشور سرگرمیوں کے لیے شراکت داری پر آمادہ ۔ذرائع کے مطابق یہ شراکت مشرقی آف شور انڈس بلاک سی میں ہوگی، جو پاکستان کے سمندری علاقے میں ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور ماری انرجیز لمیٹڈ کو بھی شراکت میں شامل کیا گیا ، تمام کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ،حصص کی تقسیم کے مطابق ٹی پی او سی25 فیصد حصہ اور آپریٹرشپ ،او جی ڈی سی ایل 20 فیصد حصہ،ماری انرجیز 20 فیصد حصہ جبکہ پی پی ایل:35 فیصد حصہ کی شراکت دار ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید