کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان آج قطرکے دارالحکومت دوحا میں مذاکرات ہوں گے ‘قطرنے فریقین کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر دی گئی ہے کہ دوحا میں جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان کی طرف سے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام آج جمعہ کو دوحہ میں مذاکراتی عمل میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کی طرف سے ابھی ان مذاکرات کے بارے میں تفصیلا شیئر نہیں کی گئی ہیں۔