• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان خود بھی امن سے رہے ہمیں بھی رہنے دے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مستقل امن چاہتے ہیں وہ خود بھی امن سے رہیں اور ہمیں بھی امن سے رہنے دیں ۔ ہندوستان زخمی لومڑی کی طرح کوشش کر رہاہے کہ وہ پاکستان سے جنگ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے افغانستان کو استعمال کرے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاک افغان سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مستقل ہونی چاہئے اور سعودی عرب کو فریقین کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں تحریکِ لبیک کو واضح وارننگ دی تھی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا لیکن آج تحریکِ انصاف اسی تحریکِ لبیک کی حمایت کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید