کوئٹہ (این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کا بیٹا ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب ہو گیا، مستنصر بلال کو 10 اگست کو والد کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب ہو گیا، اغواکاروں نے گزشتہ شب مغوی کو ہرنائی کے پہاڑوں میں چھوڑا، مستنصر بلال کو آج کوئٹہ پہنچایا جائیگا۔