اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روزجیولوجیکل سروے آف پاکستان کی اپ گریڈ شدہ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز (GARL) کا افتتاح کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور غیر ملکی شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس منصوبے کا مقصد ملک کی معدنی تحقیق کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے اور پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کی جانب اعلیٰ سطح کی توجہ مبذول کرانا ہے۔