• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی LNG؛ پاکستان کی قطر سے 24 کارگوز فروخت کرنے کی درخواست

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اضافی LNG؛ پاکستان کی قطر سے 24 کارگوز فروخت کرنے کی درخواست، حکومت کی جانب سے ای این آئی کے 11 کارگوز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں بیچنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ 2026 میں اپنی 24 معاہدہ شدہ ایل این جی کارگو بین الاقوامی مارکیٹ کو فروخت کے لیے منتقل کر دے، کیونکہ ملک مائع قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی زائد رسد سے نبرد آزما ہے۔ یہ اقدام گھریلو گیس کی طلب میں تیزی سے کمی، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ، اور ملک کے گیس ترسیلی نیٹ ورک پر بڑھتے ہوئے بوجھ کے جواب میں کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیدار جو سالانہ ترسیلی منصوبے کی بات چیت میں شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ تجویز اکتوبر کے آخر تک حتمی کر لی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید