• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار بینظیر ہاری کارڈز جاری کئے جائیں گے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مزید 50 ہزار بے نظیر ہاری کارڈز جاری کئے جائیں گے، سندھ حکومت نے گندم کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9ارب روپے کسانوں پر خرچ کرنے جارہی ہے، ابتدائی طور پر 4لاکھ کسانوں کو ہاری کارڈ پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں 22لاکھ 60ہزار ایکڑ زمین کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہاری کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، جن کسانوں کے پاس پہلے سے بینظیر ہاری کارڈ موجود ہے وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، جن کسانوں کے پاس بینظیر ہاری کارڈ نہیں، وہ شناختی کارڈ یا زمین کا ریکارڈ دکھا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید