• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز واقعہ؛ دہشت گردانہ حملے کے باوجود بینظیر بھٹو مشن پر قائم رہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کی 18ویں برسی پر شہید بے نظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے باوجود بینظیر بھٹو مشن پر قائم رہیں ،قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہید بینظیر بھٹو اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود اس دن وطن واپس آئیں۔ کارساز میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی، سانحہ کارساز کے شہداء کی ہمت اور قربانیاں ایسی تمام قوتوں کو شکست دینے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید