• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے، نواز شریف

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً پاک افغان مذاکرات اورمعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید