• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کے گوداموں میں پڑی 2 لاکھ بوری گندم ضائع ہونے کا خدشہ

چترال (نمائندہ جنگ) اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کے پی کے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں گزشتہ دو سال سے اسٹاک کردہ 2لاکھ بوری گندم کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اسے کم قیمت پر عوام کو فروخت کیا جائے ورنہ حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چترال پریس کلب میں ایون کے معروف سماجی کارکن فاروق احمد سابق یونین ناظم عبدالمجید قریشی، سابق تحصیل نائب ناظم مستوج فخر الدین اور ریٹائرڈ ایس ڈی پی او محمد صابر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپر اور لویر چترال کے اضلاع کے 18سے ذیادہ گوداموں میں پڑی گندم مہنگی ہونے کے باعث دوسال سے پڑی خراب ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دروش اور دوسرے مقامات میں واقع گوداموں میں اسٹاک شدہ گندم میں کیڑے پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں جوکہ تشویشناک بات ہے۔
اہم خبریں سے مزید