• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی پارک میں لائٹس، بہتر واکنگ ٹریک، جھولوں پر رنگ کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ممتازآباد پرویز الٰہی پارک اور نوری مسجد پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے پارکوں میں صفائی، روشنیوں، جھولوں، واکنگ ٹریک اور گرین بیلٹس کی مجموعی حالت کا جائزہ لیا۔ پارک میں لائٹس کی کمی، واکنگ ٹریک کی بہتری اور جھولوں پر رنگ و روغن کے احکامات جاری کیے گئے۔اوپن جم کے آلات اور پینٹ کی خستہ حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے پارک کے داخلی دروازے کی ٹائلوں کی مرمت، گھاس اور پودوں کی بروقت تراش خراش کو یقینی بنانے کا حکم دیا،کمشنر نے نوری مسجد پارک میں کم روشنی، ٹوٹے بینچز اور واش روم کی عدم دستیابی پر نوٹس لیتے ہوئے واش روم کی تعمیر اور ناہموار گراؤنڈ کو ہموار کرنے اورعلاقہ مکینوں کی شکایت پر آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیاکمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری پارکس عوامی تفریح کے اہم مراکز ہیں، ان کی صفائی، خوبصورتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش اور افسران بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید