• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، بلاول بھٹو نے چار رکنی رابطہ کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حوالے سے چار رکنی رابطہ کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ کمیٹی گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سیاسی معاملات کو دیکھے گی ۔ اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سومرو کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے سیاسی معاملات کو دیکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان ندیم افضل چن اور سابق وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید