• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد سفیر شفقت علی خان نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر شفقت علی خان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ اہم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تجربے سے استفادہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید