اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پولینڈ کے ہم منصب کے دورہ پاکستان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، دونوں ملکوں نے تجارت، توانائی، بنیادی ڈھانچے، دفاع، انسداد دہشتگردی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان پولینڈ کو دو طرفہ اور یورپی یونین میں اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔