ڈیرہ اسماعیل خا ن(نمائندہ جنگ)تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ بختیار سے نامعلوم مسلح ملزمان نے نجی موبائل کمپنی کے 4ملازمین کواغواء کرلیا۔تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ بختیار میں مسلح افرادنے اسلحہ کی نوک پر مغویوں کو نامعلو م مقام پرمنتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ بختیار میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نجی موبائل کمپنی کے 4ملازمین کواغواء کرکے لے گئے۔