• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی کرنے والا ایس پی عدیل اکبر گوجرانوالہ میں سپردِ خاک

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کو جمعہ کو ان کے آبائی گاؤں " ماڑی ٹھاکراں تحصیل کامونکی ضلع گوجرانولہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،صبح دس بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، 36گھنٹے گزرنے کے باوجود جائے وقوعہ تھانہ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 کے سرکاری افسر کی موت کے حوالے سے کوئی باقاعدہ تحریر ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکی ، وفاقی دارالحکومت پولیس کے ترجمان تقی جواد کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد ایس پی کے آپریٹر نے پولیس کنٹرول کو جو پیغام دیا وہ پولیس ریکارڈ ہی ہے ، انکوائری کمیٹی جو فائنڈنگ دے گی اگلا ایکشن اس کی روشنی میں ہو گا ،متوفی کی ڈاکٹر اہلیہ نے خاوند کی مبینہ خود کشی پر ابھی باقاعدہ تبصرہ نہیں کیا ۔
اہم خبریں سے مزید