اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیراعظم نے اپنے ڈیڑھ سالہ دورِ حکومت میں مجموعی طور پر 34جبکہ صدر مملکت نے اسی مدت کے دوران تین بیرونی دورے کیے۔ صدر اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق تیار کردہ حکومتی دستاویز کے مطابق مارچ 2024سے اکتوبر 2025 تک وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کا دورہ کیا جن میں سعودی عرب سرفہرست رہا وہ آٹھ مرتبہ سعودی مملکت گئے۔وزیر اعظم نے پانچ سے اآٹھ اپریل 2024۔ 27 سے29 اپریل 2024۔ 29 سے30اکتوبر 2024۔دس سے گیارہ نومبر 2024 ۔ دو سے چار دسمبر2024۔ 18 سے22مارچ2025۔چار سے آٹھ جون2025 اور 17ستمبر2025کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے دو دو مرتبہ چین، امریکہ اور مصر کے دورے بھی کیے۔ وزیر اعظم نے چار سے اآٹھ جون2024 اور اگست 2025میں چین کا دورہ کیا۔وہ ستمبر2924 میں اورستمبر2025میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے۔ انہوں نے سولہ سے انیس نومبر 2024اور 13اکتوبر 2025کو مصر کا دورہ کیا۔