• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں مسلح حملہ آور ہلاک

ہنگو(نمائندہ جنگ ) ہنگو میں بگٹو پولیس چیک پوسٹ پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔ ہنگو میں علاقہ بگٹو پولیس چیک پوسٹ پر ایک مسلح حملہ آور رکشہ سے اتر کر پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا جس کو پشاور ریفر کر دیا گیا موقع پر موجود پولیس اہل کاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے پولیس افسران نے پولیس جوانوں کو بر وقت کاروائی پر شاباش دی۔
اہم خبریں سے مزید