کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کو سنجیدہ انجری کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کو پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انتہائی آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔ وہ ایئر سڈنی کے اسپتال میں دو سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انفیکشن روکنے کیلئے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔