• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے والی بال فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحرین مناما میں ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان نے والی بال فائنل میں رسائی حاصل کر لی، سیمی فائنل میں گرین شرٹ بوائز نے انڈونیشیا کو 3- 1 سے زیر کیا۔گولڈ میڈل میچ میں پاکستان کو مضبوط حریف ایران کا سامنا ہوگا، جو بدھ کو کھیلا جائے گا۔ گرلز بیڈ منٹن میں پاکستان کی حمنہ ارشد رائونڈ32 میں ہانگ کانگ کی لی سم یو سے شکست کھاگئیں۔ دوسری جانبگیمز میں کیلئے پاکستان کا جوڈو اور جیوجسٹو کا دستہ بحرین پہنچ گیا۔میڈلز ٹیبل پر چین 88 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جس میں42گولڈ، 32سلور اور 14برانز میڈلز شامل ہیں۔ ازبکستان دوسرے، تھائی لینڈ تیسرے، ایران چوتھے اورقازقستان پانچویں نمبر پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید