کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تربت میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ، 9 محافظ، زخمی، کوئٹہ میں ، ایس ایچ او شہید، حملہ آور مارا گیا،حملہ آور اپنے ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار، پولیس کے جوانوں نے بینک لوٹنے اور تھانوں کو نذرآتش کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بھاگناڑی میں مسلح افراد کا پولیس اورلیویز تھانوں ٗ تحصیل آفس اور نیشنل بینک پر حملے مزاحمت پر ایس ایچ او بھاگ شہید جبکہ جوان زخمی ہو گیا جوابی کارروئی میں ایک حملہ آور مار ا گیا ۔ متعدد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایاپولیس کے جوانوں نے بینک لوٹنے اور تھانوں کو نذرآتش کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا ۔ تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کو نشانہ بنانے کی کوشش موٹرسائیکل بم دھماکے اور فائرنگ سے 9لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم ڈی سی اور ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے دھماکے سے آٹھ گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ دس کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نےڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ کو نشانہ بنانے کیلئے ایک موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا اور تھانہ روڈ پر سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ پیر کی صبح ڈی سی ہاؤس سے اپنے اسکواڈ کے ہمراہ آفس جا نے کیلئے نکلے۔ انکے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی میں آٹھ لیویز اہلکار جبکہ ڈی سی کی گاڑی میں ڈرائیور اور ان کا پی ایس عباس سوار تھے۔ یہ گاڑیاں جیسے ہی تھانہ روڈ پر پہنچیں تو موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کچھی بولان کے علاقے بھاگ ناڑی شہر میں گزشتہ شام موٹرسائیکلوں اور گاڑی میں سوار درجنوں مسلح افراد نے داخل ہو تے ہی پولیس اورلیویز تھانوں ٗ تحصیل آفس اور نیشنل بینک پر حملے کئے تاہم پولیس ٗ لیویز کے جوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہر کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او انسپکٹر لطف علی کھوسہ موقع پر ہی شہید جبکہ دو جوان شہید زخمی ہو گئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔