• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبہ 2026ء تک مکمل کیا جائے‘ وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت دی کہ گھوٹکی کندھکوٹ پل پر تعمیراتی کام نومبر 2025 تک دوبارہ شروع کیا جائے اور منصوبہ 2026 تک مکمل کیا جائے۔یہ ہدایت انھوں نے وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہ اجلاس میں جاری کی‘وزیرِاعلی نے کہا کہ دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے جو گھوٹکی اور کندھ کوٹ کو آپس میں جوڑے گا اور سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائے گا۔تمام محکمے کام کی رفتار بڑھائیں اور باہمی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ باقی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ پل کی کل لمبائی 12.15 کلومیٹر ہے جس میں رابطہ سڑکیں شامل ہیں گھوٹکی کی جانب 10.40 کلومیٹر اور کندھکوٹ کی جانب 8.10 کلومیٹر۔ تھل لنک روڈ کی لمبائی 4.55 کلومیٹر ہے۔یہ پل پاکستان کے طویل ترین دریائی پلوں میں سے ایک ہوگا جو گھوٹکی اور کندھکوٹ کو براہِ راست ملائے گا۔
اہم خبریں سے مزید