• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا یونیورسٹی آف گجرات میں ’’چینی قونصل جنرل اسکالرشپ‘‘ کا اعلان

لاہور (آصف محمود بٹ ) چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے منگل کے روز یونیورسٹی آف گجرات (UoG) کے دورے کے موقع پر ’’چینی قونصل جنرل اسکالرشپ‘‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس اسکالرشپ کے تحت ہر سال دس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی جائے گی جس سے بیس مستحق طلبہ مختلف علمی شعبوں میں استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ میرٹ اور مالی ضرورت دونوں بنیادوں پر دی جائے گی، جبکہ صنفی برابری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انتخاب کا مکمل اختیار یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس ہوگا اور اس عمل پر کسی سیاسی شرط یا دباؤ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ زاؤ شِرن نے اس اقدام کو چین کی جانب سے پاکستان کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور دوستی کے رشتے کی تجدید قرار دیا۔انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کی امید اور چین-پاکستان دوستی کا مستقبل ہیں۔ اپنی دیانت، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔
اہم خبریں سے مزید