 
                
                 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت نےتاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرکے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے کامیابی سمیٹی ۔ فائنل اتوار کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ جمعرات کو بھارتی ٹیم نے 339رنز کا ہدف 49ویں اوور میں پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جمائما روڈریگز نےناقابل شکست 127 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 89رنز اسکور کیے۔ ناکام ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 338رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فوئبے لچ فیلڈ نے 119 رنز 93 گیندوں پر تین چھکے اور17چوکے لگا کر بنائے۔ ایلیسی پیری نے88 گیندوں پر 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز بنائے۔