• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والے افغانوں کو POC اجراء کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی بنا پر افغانیوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی )کے اجرا ء اور شہریت دینے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کردیے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیا رکیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیاہے کہ اگر کوئی افغان مرد پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے،ہمیں محض پی او سی کے اجراء سے کوئی مسئلہ نہیں ، پشاور ہائیکورٹ نے افغانوں کو پاکستانی شہریت بھی دینے کا بھی حکم دیا ہے ، جبکہ نادرا وکیل نے کہاپاکستانی شہری سے شادی کرنے والے افغان شہری کے لیے اس کے درست اور کار آمد ویزا کی شرط بھی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کوئی شخص دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازہ ؟جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح لدین پہنور پر مشتمل سہ رکنی بینچ نے جمعرات کے روز وزارت داخلہ کی افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ اجرا ء کے ، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید