اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہرنگ بلوچ کی نظر بندی متعلق مقدمہ کو کسی ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) کمیٹی کو بھجوا دیا ،سینئر جج ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے جمعرات کے روز ماہ رنگ بلوچ کی نظر بندی کیخلاف دائردرخواست پر سماعت کی۔