اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرارسلیم خان اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے ، وہ 45 روز کی تعطیل پر تھے اورواپس آکر چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو استعفی پیش کیا ،یاد رہے کہ سابق بیوروکریٹ محمد سلیم خان نومبر 2024 میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار مقرر ہوئے تھے