کراچی(اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی قیادت میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پاکستان۔ترکی ہفتہ ءدوستی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلق، ثقافت، فنون اور تعلیم کے فروغ کو اجاگر کیا گیا۔ہفتے کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس میں پاکستان اور ترکی کے قومی پرچم فضا میں بلند کیے گئے، اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔