• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریونیو شارٹ فال میں مزید اضافہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریونیو شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ ٹیکس مشینری نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں 1026 ارب روپے کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں صرف 950 ارب روپے کی وصولی کی،چیئرمین  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے گی, اکتوبر 2025میں ریونیو کا شارٹ فال 76 ارب روپے رہا۔ عارضی ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف بی آر کو موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 198 ارب روپے کے خسارے (شارٹ فال) کا سامنا تھا، جو اب 76 ارب روپے کے مارجن سے مزید بڑھ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید