• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: بہاول پور کی کراچی بلوز کو 8 وکٹوں سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس نے ملتان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بہاولپور نے کراچی بلوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد میں لاہور وائٹس کو ملتان کے خلاف جیتنے کے لیے صرف 81 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قبل ازیں ملتان کی ٹیم دوسری اننگز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان ٹیم سے ڈراپ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 83 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عباس پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ راولپنڈی میں فیصل آباد کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں384 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فہم الحق نے 157رنز سکور کیے۔ ساجد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 170 رنز بنائے تھے۔افتخار احمد 54 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 331 رنز بنائے تھے۔ شاہ زیب خان نے 131 رنز سکور کیے۔ پشاور میں بہاولپور کو کراچی بلوز کے خلاف جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سعد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حنین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔فاٹا نے فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 284 رنز بنائے تھے۔ خوشدل شاہ نے کیریئر بیسٹ 159 رنز سکور کیے۔

اسپورٹس سے مزید