اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ، ا ن کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں تاہم و ہ روبصحت ہیں اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے ۔ قبل ازیں انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔