اسلام آباد (جنگ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری ڈیپوٹیشن پررجسٹرار سپریم کورٹ تعینات،فخرالزمان کوڈائریکٹر جنرل اصلاحات اور عابد رضوان عابد کوسیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ، ان کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے، گریڈ بائیس کے جج سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ، اوررجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔