• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومتی کارکردگی بالخصوص بیرون ملک پاکستانی مشنز کے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ایک اعلی سطح کے بین وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنے کام اور اس کے نتائج کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے سفارتی نقش کو مضبوط بنانے، مشن کے نتائج کو قومی تزویراتی مقاصد کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے اور تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ذریعے بیرون ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید