• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب، کرشنگ سیزن 26-2025 میں ایک ملین ٹن سے زیادہ چینی بننے کا تخمینہ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان میں شوگر کرشننگ سیزن 20سے 25نومبر 2025تک ملک کی 79شوگر ملیں شروع کرینگی، نئے کرشنگ سیزن 26-2025 میں ایک ملین ٹن سے زیادہ چینی بننے کہ تخمینہ ہے،مارچ 2025تک 79شوگر ملوں نے ساڑھے اٹھاون لاکھ ٹن کے لگ بھگ چینی تیار کی ، پنجاب کی41 سندھ کی 33اور کے پی کے میں 5 ملیں 20 سے 25 نومبر تک کرشنگ شروع کرنے کو تیار ہیں ،یہ پات پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے قریبی حلقوں نے جنگ کے سوالوں کا جواب دیتے ھونے کہی شوگر انڈستری کے مطابق کرشنگ سیزن 31 مارچ 2026 تک چلے گا گزشتہ کرشنگ سیزن میں ساڑھے اٹھاون ملین ٹن کے لگ بھگ چینی کی بنی تھی مگر نئے مالی سال میں چینی کی پیداوار کا تخمینہ 72اعشاریہ 5 ملین ٹن ہے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے گنے کی فصل کو پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں زیادہ سے زیادہ میسر آیا۔

ملک بھر سے سے مزید