• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود کی عیادت اور اہم ملاقات

لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔ سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر موجود تھے، دوران ملاقات وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید