اسلام آباد (رانا غلام قادر) مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کا تر جمان (Spokesperson) برائے فارن میڈیا مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیر اعظم نےان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو ان کی تقرری کا مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن اس ضمن میں در کار ضروری کا روائی کریں۔مشرف زیدی اس سے قبل وزیر اعظم کے چیف کوآرڈی نیٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں ،آیئے پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں۔ ان شاء اللہ