کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلیدہ میں سات روز قبل قبل پکنک کے لیے پہاڑوں پر جانے والے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق بلیدہ لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں چار لاشیں پڑی ہوئی ہیں موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاشوں کی شناخت ذاکر ولد عبداللہ، رزاق ولد عبداللہ، صادق اور پیرجان جو زِردان کوچہ بلیدہ کے رہائشی تھےجبکہ ایک نوجوان کا تعلق بٹ کورے پشت جاڑین بازار سے تھاذرائع نے بتایا کوہ چاروں دوست ایک ہفتے قبل پکنک منانے کیلئےجاڑین کے پہاڑ ی علاقے گئے تھے ان کے فونز بند ہونے پر لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ لیویز تھانے میں درج کرائی تھی اتوار کو نوجوان کی لاشیں آمدہو گئی۔