• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ کانفرنس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقات کے استحکام میں بنیادی کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔صدرِ مملکت دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں بدلنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کر یں گے۔اس موقع پر صدرِ مملکت عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید