• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن نے گھوٹکی میں مہر برادران سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے خان گڑھ گھوٹکی پہنچ کر ایم این اے سردار علی گوہر خان مہر ،سردار علی نواز خان مہر سے ان کی والدہ اور صوبائی وزیر چیف سردار محمد بخش خان مہر سے چچی کے انتقال پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر شرجیل میمن نے مرحومہ کی مغفرت اور جوار رحمت کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی، ایم این اے اسد عالم خان نیازی، صوبائی وزیر مکیش چاولہ، معاون خصوصی قاسم نوید قمر و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید