اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر پہنچ گئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 تا 6 نومبر دوحہ میں منعقد ہوگی۔ ذرائع مطابق صدر آصف علی زرداری اس موقع پر سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔