• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری 18 ویں کے خاتمے کے مترادف ہوگی، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری 18ویں کے خاتمے کے مترادف ہوگی،ملکی حالات کے نازک دور میں صوبائی خودمختاری کے ساتھ کھلواڑ وفاقیت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرے گا ، وفاقی حکومت کی صوبائی خودمختاری کے حوالے سے آئینی ترمیم کی تجویز درحقیقت اٹھارہویں ترمیم کی تنسیخ کے مترادف ہے۔بیان میں کہا کہ اٹھارہویں ترمیم نے انتہائی قوم پرستوں کے سیاسی بیانیے کو بے اثر کردیا تھا، اب ایسی کوئی بھی ترمیم ان کے آئین سے بالا تر سرگرمیوں کو تقویت پہنچائے گی۔
اہم خبریں سے مزید