• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل ہونیوالے کنٹریکٹ افسران کا پرانا اسٹیٹس بحال

اسلام آباد (عاصم جاوید) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن کو ختم کر دیا گیا ، اب ان افسران کے مستقبل کا فیصلہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کرے گا۔ لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھیجے گئے آفس میمورنڈم میں مقدمہ بعنوان محسن رضا گوندل وغیرہ میں سپریم کورٹ کے 13 ستمبر 2024 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ افسران کی مستقلی کے فیصلے کو قانونی طور پر غیر موثر قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید