کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ لیگ کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا۔ منتظمین چند میچز کے بعد ہی راتوں رات غائب ہو گئے، کئی مقامی، بھارتی اور عالمی کرکٹرز ہوٹلوں میں بیٹھے رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل پیسے نہ ملنے پر ٹورنامنٹ درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے تھےکولگام سے تعلق رکھنے والے ندیم ڈار ’انڈین ہیون پریمیئر لیگ‘ کے پہلے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ا نہ تو مین آف دی میچ کا کوئی انعام ملا اور نہ میچ کی فیس ۔ ان کی ٹیم کو سرینگر میں ہونے والی ’انڈین ہیون پریمیئر لیگ‘ میں شامل تھی، جس کی بڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی۔ لیکن لیگ سرکاری حمایت کے باوجود تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑ گیا۔ لیگ میں شامل افراد کا دعویٰ ہے کہ منتظمین نے کھلاڑیوں، امپائرز ہی بلکہ ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگی نہیں کی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔ آسٹریلیا کے شان مارش اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا ۔ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے بخشی اسٹیڈیم میں پہلے چند میچز کے بعد حالات خراب ہوئے۔