کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹی 20 فارمیٹ میں ایونٹ 14 سے 23 نومبر تک دوحہ میں ہوگا مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ میں محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذصداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔ پاکستان کا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 16 نومبر کو بھارت اے اور تیسرا 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔