• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پی ٹی آئی جلسہ روکنے کیلئے شہر کی مختلف سڑکیں سیل، موبائل سروس بند، گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو روکنے کیلئے ہاکی گراونڈ، باچا خان چوک اور کوئٹہ پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرزاور خاردار تاریں لگا کرسیل کر کےپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ (ہاکی گراونڈ) میں پانی بھی چھوڑ دیا گیا۔جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کر دی کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے ‘ ریڈ زون ٗ ہاکی گراونڈ،باچا خان چوک سمیت شہر کی اہم سڑکوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا تھا، شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سہ پہر کے وقت پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے ہاکی گراونڈ میں جلسہ کرنے کااعلان کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید