اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نتالی بیکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سنیٹر محمد اسحاق سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔