• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ و دیگر کیخلاف کرپشن کیس، سوا ارب سے کم ہوکر 19 کروڑ کا ہوگیا

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھرنے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ 6برس قبل نیب نے کم و بیش سوا ایک ارب روپے کا عبوری ریفرنس بنایا، گزشتہ سماعت میں نظر ثانی شدہ ریفرنس فقط 19کروڑ روپے کا دائر کیا اور کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ اب سنادیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید